شوگر ملز نے ایکسپورٹ سبسڈی کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔
15 شوگر ملز نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔ شوگر ملز کی اپیل 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے سبسڈی کے اجرا کو پالیسی معاملہ قرار دیتے ہوئے درخواستیں خارج کی تھیں اور قرار دیا تھا کہ سبسڈی بنیادی حق نہیں جس کو جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
ای سی سی نے شوگر ملز کو ایکسپورٹ سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔