• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے امریکی افواج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف 35 فائٹر جیٹ پر بھی فائرنگ کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب کے حق کو جائز اور حتمی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کا جواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید