• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات کی تصدیق کردی

پشاور (ارشد عزیز ملک) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بالخصوص بنوں میں پیش آنے والے حالیہ واقعے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا،ملاقات کو خفیہ قرار دینا درست نہیں، میں نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ میں اپنے صوبے کے مسائل کے حوالے سے سب سے رابطے میں ہوں۔ سوشل میڈیا پر 14 مئی کی مبینہ ملاقات کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ سے خفیہ ملاقات ملاقات کی تھی تاہم سہیل آفریدی نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی- اس میں دعویٰ کیا جارہا تھاکہ ملاقات میں عمران کی ایک بہن بھی موجود تھی ۔تاہم گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی کہ سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی سے ملاقات کی تھی لیکن ان کی فیملی کا کوئی فرد اس ملاقات میں شامل نہیں تھا، جس کے بعد اس معاملے پر مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔اب سامنے آنے والی معلومات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کو تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔اس حوالے سے سہیل آفریدی نے جنگ کو بتایا کہ ملاقات کو خفیہ قرار دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھاجب سب لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو یہ خفیہ کیسے ہو سکتی ہے؟ میں نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ میں اپنے صوبے کے مسائل کے حوالے سے سب سے رابطے میں ہوں، اور عمران خان صاحب نے مجھے یہ مینڈیٹ دیا ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، بالخصوص بنوں میں پیش آنے والے حالیہ واقعے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید