• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نوجوان کی خودکشی، اہلخانہ نے بیوی کے تعلقات کو وجہ قرار دے دیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارت کے شہر حیدرآباد میں 36 سالہ ٹیک ملازم ایس سیتھارام ریڈی نے جھیل میں کود کر خودکشی کر لی جس کی لاش 9 فروری کو ایک جھیل سے برآمد کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سیتھارام کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بہو کے مبینہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازعات کے باعث ان کا بیٹا شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا، بیٹے کی بیوی رینوکا کا ایک کاروباری شخص ایم رمانا ریڈی سے تعلق تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں سیتھارام کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد حالات مزید خراب ہوئے اور متوفی نے بیوی کے گمشدگی ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔ 

متوفی کے والد کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کو  ایک نامناسب ویڈیو بھی بھیجی گئی تھی جس سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا تھا اور پریشان رہتا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیوی اور اس کے مبینہ ساتھی کو 21 اپریل کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور اس کے 2 کم عمر بچے بھی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید