دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کر کے اس کی گاڑی ضبط کر لی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی ہٹا رکھی تھی، جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔