یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے فوج میں اصلاحات شروع کردی ہیں۔
ایک بیان میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوجیوں کی اجرتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین فوج کیلئے خصوصی معاہدے متعارف کرائے گا۔ یوکرینی فوج میں کنٹریکٹ سسٹم مضبوط بنانا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ طویل عرصہ ڈیوٹی دینے والے فوجیوں کی مرحلہ وار تبدیلی پر غور کریں گے۔