• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں پر پابندی لگاسکتے ہیں، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی وزارت خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ان جہازوں پر پابندی لگا سکتا ہے جو آبنائے ہُرمُز سے بحفاظت گزرنے کے لیے ایران کو ٹول ٹیکس دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کے فارن ایسیٹ کنٹرول آفس نے کہا ہے کہ ہر اُس جہاز کو پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے جو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی کرے گا۔

امریکی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ پابندیوں کا سامنا ان تمام جہازوں پر ہوگا جو کسی بھی صورت میں ایران کو ادائیگی کریں گے، چاہے وہ ادائیگی کسی ایرانی این جی او کو چندے یا ڈیجیٹل ادائیگی کی شکل میں ہی کیوں نہ ہو ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید