• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے: میشا شفیع کی اپیل پر عدالتی ریمارکس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں ہرجانے کی رقم معروف گلوکار علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سیشن عدالت کے 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے سماعت کی۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کو ہرجانے کی آدھی نقد رقم عدالت میں جمع کروانے اور ہرجانے کی باقی آدھی رقم کی شیورٹی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پر علی ظفر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور میشا شفیع کے وکیل کی ٹرائل کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع کو دوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے سے روکا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو معطل نہیں کر سکتے، کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید