• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی بندرگاہِ دير پر متعدد کمرشل جہازوں میں آگ بھڑک اُٹھی

ایران کی جنوبی بندرگاہِ دير میں متعدد کمرشل جہازوں میں آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمرشل جہازوں میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد اب جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید