کراچی پریس کلب کے باہر سے عورت مارچ کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق متعدد خواتین رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں فنکارہ شیما کرمانی بھی شامل ہیں۔
منتظمین عورت مارچ کے مطابق خواتین رہنما پریس کانفرنس کےلیے پریس کلب آئی تھیں۔
دوسری طرف ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔