• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجا کا بشریٰ بی بی کی آنکھ سرجری سے متعلق تشویش کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے بشریٰ بی بی کی آنکھ سرجری سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے، یہ تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری سے ملاقاتیں نہیں ہونے دی جارہیں، جیل انتظامیہ سراسر قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر آج جیل آئے ہیں، امید ہے آج بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید