نوڈیرو (نامہ نگار ) ٹرانسپورٹ کے وزیر سید ناصر شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی۔اس دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے بعد سند ھ کے دوسرے شہروں کے اندر بھی صفائی مہم چلائی جائے گی اس مہم سے شہروں کے اندر صفائی کا نظام بہتر سے بہتر ہو گا اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی کوشش یہ بھی ہے کے لاڑکانہ سے کراچی جانے کے لیئے سندھ گورنمنٹ کی بسوں کا آغاز کیا جائے ان بسوں کے چلنے سے عام آدمی کو سفر میں آسانی اور سستے سفر کرنے کی سہولت مل جائے گی۔