• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ ڈرامے میں رومانوی منظر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

اداکارہ علیزے شاہ — فائل فوٹو
اداکارہ علیزے شاہ — فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، لیکن اس بار وجہ ان کا لباس، میک اپ یا پھر ہیئر اسٹائل نہیں بلکہ ان کے ڈرامے کا ایک رومانوی منظر ہے۔

علیزے شاہ کی ڈرامہ سیریل ’خواب میرے‘ کے ایک رومانوی منظر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس رومانوی منظر میں اُنہیں گرتے ہوئے جب کہ ڈرامے میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اظفر رحمٰن کو اُنہیں گرنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس رومانوی منظر کے دوران علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید