پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنی والدہ، اداکارہ صبا فیصل کے متنازع بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی والدہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کے بارے میں بات کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران سعدیہ فیصل سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی والدہ کے بیانات سے متفق ہیں یا نہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ والدہ نے ایک عمر گزاری ہے اور اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس لیے وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتیں۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن میں اُنہیں پھر بھی کہتی ہوں کہ ذرا ڈپلومیٹک انداز میں بات کیا کریں تاکہ تنقید نہ ہو۔
سعدیہ فیصل نے کہا کہ آج کل جین زی کسی بھی طرح کے بیان کو چھوڑتی نہیں ہے اور وہ ان کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنوں کو نہیں سمجھ پاتی۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیانات اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔