وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برسوں کی عدم توجہی کا شکار ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور وزارتِ دفاع غیر فعال ایئر پورٹس کی بحالی اور انہیں دوبارہ کارآمد بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔