• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا بیٹا ہونا ایسا سایہ ہے جس سے نکلنا ممکن نہیں: جنید خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ ایسا ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔ والد کے مقام تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔ 

جنید نے حال ہی میں اپنی فلم ’ایک دن‘ کی شریک اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ’عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ نہ مثبت ہے نہ منفی۔ والد 35 سال سے اسٹار ہیں، میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مجھے وہاں تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف ایسے فلمی سیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں جہاں کام خوشگوار ہو اور پروجیکٹس ان کے دل کے قریب ہوں۔ جنید نے اپنی پہلی فلم مہاراج کے تجربے کو خاص طور پر خوشگوار قرار دیا۔

عامر خان نے بھی کئی بار اپنے بیٹے کی محنت کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جنید نے کبھی والد پر انحصار نہیں کیا بلکہ اپنی راہ خود بنائی۔ جنید کو اکثر عام سواریوں میں سفر کرتے دیکھا گیا ہے، جو ان کے سادہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید