امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جلد ڈیل ہونے کی امید ظاہر کردی۔
پی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر ایسا لگا تھا کہ ڈیل ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے دیکھنا ہوگا کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں، ڈیل کے لیے ضروری ہوگا کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کو امریکا بھجوادے اور دوبارہ زیر زمین سرگرمیاں شروع نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔
اس سےقبل امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران اُس پر راضی ہوجائے ،جس پر امریکا راضی ہے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل نہ کرنے پر امریکا ایران پر پہلے سے شدید بمباری شروع کرسکتا ہے۔
ایران امریکا ڈیل جلد ہونے کی اطلاعات پر جب ایک امریکی رپورٹر نے ٹرمپ کو فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ اسلام آباد جانے کی تیاری کرے تو صدر نے جواب دیا، ابھی نہیں، ابھی امریکی و ایرانی عہدے داروں کی آمنے سامنے ملاقات میں کچھ اور وقت لگے گا۔