• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ بندی توقع سے پہلے ہوسکتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی توقع سے پہلے ہوسکتی ہے۔ پاکستان امن معاہدے کے لیے بہت پر امید ہے۔ 

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا لیکن ایسے کسی بھی دور کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، معاہدہ ایک صفحے کا ہوگا یا نہیں، وہ ابھی اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمبوڈیا میں 49 جبکہ یوگنڈا میں 85 پاکستانیوں کو پاکستانی مشنز کی کوششوں سے رہا کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے پاس تمام قانونی راستے موجود ہیں، بھارت کے ساتھ سفارتی کاری کو ترجیح دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید