• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیرا کے 4 ہزار اہلکاروں، افسران کی اسکروٹنی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے 4 ہزار اہلکاروں اور افسران کی اسکروٹنی کا حکم دے دیا۔

پیرا فورس سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ  پنجاب نے پیرا فورس کے اہلکاروں پر 30 جون تک باڈی کیم نصب کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں پکڑا جائے، اسے مثال بنا دیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکوک شہرت والے افسران کو فوری طور پر ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجا جائے، پبلک سروس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیرا کے اندرونی انٹیلی جنس اور خفیہ اطلاع کے نظام کو مزید فعال کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ  کو پیرا کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید