• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور قطری ہم منصب کے درمیان رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیر قطر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

بات چیت کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر قطر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے قطر کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم قطر نے کہا کہ قطر مشرق وسطیٰ میں امن سلامتی اور استحکام کےلیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید