وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی اللّٰہ پر توکل، قومی اتحاد اور قیادت پر یقین کا نتیجہ ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، معرکہ حق کی کامیابی سب کی کامیابی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے معرکہ حق کے دوران کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جو وار کیبنٹ بنائی اس میں انہوں نے سب سے متحرک وزیر کا کردار ادا کیا۔