• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: 11 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی و قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہنگو میں 11 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او طارق حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو 30 اپریل کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

طارق حبیب نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان بچے کو بہانے سے بیٹھک میں لے گئے، جہاں زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش نہر کے قریب پھینک دی تھی۔

ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں ملوث مزید 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید