• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل، ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد

فوٹو: اکمل بھٹی دی نیوز/ لاہور
فوٹو: اکمل بھٹی دی نیوز/ لاہور 

ملک بھر میں معرکۂ حق ’بنیان مرصوص‘ کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات، ریلیوں اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ریلیوں میں بڑوں کے ساتھ اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی، کراچی میں طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

ملتان اور سرگودھا میں بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، فیصل آباد میں فیسکو ملازمین نے ریلی نکالی جبکہ سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے سمبڑیال نہر پر ریسکیو بوٹس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا۔

 جھنگ، وہاڑی، رحیم یار خان، حافظ آباد، راجن پور، گجرات، چنیوٹ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

 سینٹرل جیل حیدرآباد میں ملی نغموں پر اہلکاروں اور قیدیوں نے رقص کیا، لاڑکانہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں نے ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ سکھر، خیرپور اور ٹنڈو محمد خان میں بھی مختلف تقریبات اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔

بلوچستان کے نصیرآباد، جعفرآباد، زیارت، لورالائی، گوادر اور قلات سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان، خیبر، مردان، ایبٹ آباد، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، شمالی وزیرستان اور خیبر میں ریلیوں میں عمائدین، طلباء اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

مظفرآباد میں ’’ہم ہیں بنیان مرصوص‘‘ ریلی اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید