چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) حکام سے ملاقات کو اچھا قرار دیدیا۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بی سی بی حکام کے ساتھ اچھی ملاقات رہی، فیوچر ٹور پروگرام میں تمام ممالک کے ساتھ کھلیں گے۔
چیئر مین پی سی بی نے بنگلادیش کے دورے پر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ بنگلادیش ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔