کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر سے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کے مطابق پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کرتے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت عظمت خان عرف کاکی کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی یے۔
پولیس کے مطابق ملزم وسیع پیمانے پر آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے اور اس سے قبل بھی تھانہ ایس آئی یو، موچکو، ڈاکس اور شیر شاہ میں درج منشیات، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 7 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔