• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی آئل ٹینکر نشانہ بنے تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں یا تجارتی جہازوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم خطے میں موجود امریکی مراکز میں سے کسی مرکز کو یا دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ 

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے تاکہ اس دوران ایران سے تنازعے کا کوئی حتمی حل تلاش کیا جا سکے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکی تجاویز پر ایران جلد جواب دے گا مگر ٹرمپ نے ساتھ ہی مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن پروجیکٹ فریڈم مزید قوت کے ساتھ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ اس بار پروجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، جس میں کچھ اور چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید