• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: بدھ مذہب کے بڑے راہب جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

پلیگاما ہیمراتھنا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
پلیگاما ہیمراتھنا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سری لنکا میں بدھ مذہب کے بڑے راہب کو کم عمر بچی سے جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 71 سالہ بدھ مذہب کے راہب پلیگاما ہیمراتھنا کو ایک نجی اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

پلیگاما ہیمراتھنا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022ء میں ایک 11 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ کولمبو سے 200 کلو میٹر شمال میں انورادھا پورہ کے ایک مندر میں پیش آیا، جہاں ہیمراتھنا سب سے بڑے راہب ہیں۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی ماں کو ہیمراتھنا کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید