ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج نواب شاہ اور نوکنڈی میں 45، سبی اور سکھر میں 44، تربت اور مٹھی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں 37، اسلام آباد 36 جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔