• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا

فوٹو: رائٹر
فوٹو: رائٹر

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جو اس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اس سے قبل بھی جنگ کے مستقل خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز سے متعلق نکات پر مشتمل تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید