سان فرانسسکو کے بے ایریا کے ایک اسٹور فرنٹ میں دو انسان نما روبوٹس ’لڑ پڑے‘، دونوں کے درمیان گھونسوں اور لاتوں کا تبادلہ کرتی ویڈیو وائرل ہو گئی، جسے دیکھنے والوں نے دیکھا ’سائنس فکشن فلم کا منظر‘ قرار دے دیا۔
یہ لڑائی انجن اے آئی اور یونی ٹری ماڈلز کے درمیان پہلی عوامی فائٹ تھی، جسے روبوٹ کامبیٹ کے مرکزی دھارے میں آنے کی جھلک کہا جا رہا ہے۔
ویڈیو کو ورچوئل رئیلٹی انوویٹر سکس لیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں دو بائی پیڈل روبوٹس ایک عارضی رنگ میں آمنے سامنے، جبکہ ایک انسانی ریفری فائٹ کو کنٹرول کر رہا ہے۔
چھوٹی سی بھیڑ روبوٹس کے پنچ، ڈاج اور حیران کن حرکات پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
ویڈیو انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، ہزاروں ویوز اور لائکس حاصل کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’یہ روبوٹس ریموٹ سے کنٹرول ہو رہے ہیں، اصل حرکتیں اے آئی نہیں کر رہی۔‘
ایک اور صارف نے مذاق میں کہا، ’300 پنچ اور ککس مار کر صرف ایک لگتی ہے اور دونوں ایک ساتھ تباہ ہو جاتے ہیں۔‘
جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ’انہیں لڑائی سکھانے کے بجائے برتن دھونا، کپڑے دھونا اور کھانا پکانا سکھائیں۔ ہمیں لڑنے والے روبوٹس کی ضرورت نہیں۔‘