• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ایران امریکا ممکنہ معاہدے کا ضامن ہوسکتا ہے، ایرانی سفیر

چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی طاقتوں کی ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن ہو سکتا ہے۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید