• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے مجاہد کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان منشیات فروشی، شادی ہالوں کے باہر جیب تراشی، بجلی کے تار چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان شادی ہالوں، شاپنگ مالز کے باہر ریڑھی والوں کے بھیس میں کھڑے ہوتے تھے اور پارکنگ سے موٹر سائیکل اور پرزے چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید