ضلع ٹھٹھہ میں جنگشاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق انجن سمیت مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، لوپ لائن ٹریک متاثر ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ ٹرین کے ایئر پریشر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
ریلوے حکام کے مطابق لوپ لائن ٹریک کی بحالی کے لیے ٹیمز کوٹری سے روانہ ہو گئی ہیں۔