• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال ہونے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال ہونے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

چیئرمین این آئی آر سی اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس میں عدالت نے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز سے بدھ تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل عمیر بلوچ کی درخواست پر سماعت کی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور وزارتِ قانون سے بدھ کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

ایڈووکیٹ شعیب شاہین درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس شوکت صدیقی کے استعفے کے بعد مستقل چیئرمین ابھی تک تعینات نہیں ہوا، چیئرمین کے بعد ایک ممبر بھی ریٹائرڈ ہو گئے، این آئی آر سی اس وقت غیر فعال ہے۔

عدالت نے ا استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے کیا وجہ بنی جو ابھی تک چیئرمین کی تعیناتی نہیں ہوئی؟

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ابھی تک کچھ معلوم نہیں کہ حکومت اس حوالے سے کیا کر رہی ہے، بعد ازاں عدالت نے وزارتِ قانون اور وزارتِ اوورسیز سے 13 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید