• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو چیئر مین این آئی آر سی مقرر کردیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن (NIRC) کے چیئر مین اور دو ممبران کی تقرری کردی ہے۔

 اسلام اآ باد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو چیئر مین این اآئی آر سی مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے ۔ 

مصباح اللہ خان ایڈووکیٹ اور حماد حسن ایڈووکیٹ کو این آئی آر سی کا ممبر مقرر کیا گیاہے۔ 

دونوں ممبران کی تقرری تین تین سال کیلئے کی گئی ہے۔وزارت اوورسیز پا کستانیز وہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ نے ان کی تقرریوں کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔

تینوں کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ وفاقی کا بینہ نے دو دسمبر کے اجلاس میں ان تقرریوں کی منظوری دی ۔

اہم خبریں سے مزید