ہنگری میں نئی حکومت کے قیام کی خوشی میں نامزد وزیرِ صحت زولٹ ہیگیڈش نے پارلیمنٹ کے باہر زبردست ڈانس کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دارالحکومت بڈاپیسٹ میں نئے وزیرِاعظم پیٹر میگیار کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد جمع ہوئے، جہاں زولٹ ہیگیڈش نے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر اپنا مشہور ایئر گٹار ڈانس دوبارہ پیش کیا۔
یہی ڈانس وہ اپریل میں انتخابی کامیابی کے جشن کے دوران بھی کر چکے تھے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئے تھے۔
تقریب کے دوران لوگوں نے جھنڈے لہرا کر، موسیقی پر رقص کر کے اور نعرے لگا کر جشن منایا۔
پیٹر میگیار کی پارٹی ٹسزا نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم کی طویل سیاسی برتری کا خاتمہ کر دیا ہے۔