پنجاب حکومت نے مدارس رجسٹریشن نظام یکجا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم لانے کی تجویز ہے۔
سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کے لیے قانونی ترامیم کی تجویز زیرِ غور ہے۔
وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن نہیں کرانا پڑے گی۔
مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز ہے۔
پنجاب حکومت مدارس کے وفاقی اور صوبائی ڈیٹا کو آپس میں منسلک کرے گی۔
علمائے کرام اور مدارس منتظمین سے مشاورت کے بعد ترامیم صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس عمل سے مدارس کو دہری رجسٹریشن، اضافی کاغذی کارروائی اور الگ ویریفکیشن سے ریلیف ملے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کو سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بریفنگ دے کر منظوری لی جائے گی۔