• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران امریکا رابطوں میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور دنیا میں امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی واپسی میں امریکی تعاون کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید