وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی۔
کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم نے عمل درآمد کمیٹی کی سفارشات پر توسیع کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیاں 13 جون تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کےلیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رہے گی جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔