• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 144 نافذ کر دی گئی۔ 

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 15 روزہ دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف پابندیاں عائد رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہرقسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں، کسی بھی قسم کا اجتماع قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

قومی خبریں سے مزید