• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی کراچی منتقلی، نجی سکیورٹی کمپنی کے 4 ملازم گرفتار

کراچی پولیس نے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کراچی منتقل کرنے والے نجی سکیورٹی کمپنی کے 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ضلع کیماڑی پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں خفیہ اطلاع پر نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش ڈیلیوری وین کو روکا گیا۔

دوران تلاشی گاڑی سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد ہوئی، کیش وین سے 1 کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار کی نقدی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ حب بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی، گرفتار ملزمان میں ڈرائیور، سپروائزر اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید