صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں معرکۂ حق کے شہداء اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آصف زداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ہدایت کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔