مانسہرہ، سوات اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ مظفرآباد، نکیال آزاد کشمیر اور وادی نیلم میں بھی ہلکی و تیز بارش ہوئی۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام سے بند ہوگئی، نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لوئر کوہستان جیجال کے قریب شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش ہوئی۔