کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک کم عمر لڑکاجاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی چانڈیو چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق عمر تقریباً 45 سال تاہم شناخت نہیں ہوسکی ، نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثے میں 60سالہ عبدالرزاق ولد رسول بخش جاں بحق اور17سالہ فرازولد عبدالستار زخمی ہوگیا ، متوفی کلفٹن اپرگزری اور زخمی نواجوان لیاری میرا ناکہ کا رہائشی ہے ، ڈاکس پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ 2 موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے ، دریں اثنا ناردرن بائی پاس شیدہ فیروز گوٹھ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ منورولد انور جاں بحق ہوگیا۔