گوجرانوالہ ( نمائدہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان کی زیر صدارت سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب بنیادی سہولیات اور سڑکوں کی تعمیر،مرمت اور بحالی کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ گرلز سکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر فرنیچر کی فراہمی ،واش رومز کی تعمیر ،چار دیواری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ گرلز اور بوائز کے ہائی سکولوں میں سفیدی کروائی جائے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کروائے جائیں، کوڑا کرکٹ کے لیے کلاس رومز میں باسکٹس رکھی جائیں۔