پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار افغان باشندے اور اس کے خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ میں پاکستان میں مقیم افغان خاندان کی ڈی پورٹ نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین 15 دن میں جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔