• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی شی جن پنگ کی نوٹ بک میں جھانکنے کی حقیقت کیا ہے؟

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

بیجنگ میں ایک تقریب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کے نوٹس دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ شی جن پنگ اپنی نشست سے اُٹھ کر پوڈیم کی جانب جاتے ہیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ایک نوٹ بُک کی جانب دیکھتے ہیں۔

اس مختصر لمحے کو سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکی صدر چینی صدر کے خفیہ نوٹس پڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔


امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی جانچ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی نوٹ بک پر امریکی صدارتی مہر موجود تھی جس سے واضح ہوا کہ وہ غالباً ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی تقریر کی فائل یا ترجمہ شدہ خطاب تھا نہ کہ شی جن پنگ کے ذاتی نوٹس۔

سی این این کے مطابق فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسی فائل کو اٹھا کر اسٹیج کی جانب گئے اور اپنی تقریر کے دوران اسی میں سے خطاب پڑھتے رہے۔

سی این این کی وضاحت کے باوجود ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جہاں صارفین مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید