لاہور میں رواں سال کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں پر مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک کے 43 اہلکار، 5 سب انسپکٹر، 12 اے ایس آئی نامزد کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 26 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہوئے ہیں۔ مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا تھا۔
سائلین کو ہراساں کرنے، مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔