چاغی میں دالبندین سے 3 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق لاشیں دالبندین کے علاقے سیاہ جنگ سے ملی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ لاشیں شناخت اور فرانزک معائنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کی گئی ہیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں افراد کی موت کیسے ہوئی اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔