کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے اوپننگ بیٹرصاحبزادہ فرحان کو لنکا پریمیئر لیگ 2026 کیلئے دمبولا سکسرز نے بطور آئیکون پلیئر سائن کرلیا ہے۔ فرنچائز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ فرحان کی حالیہ شاندار فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد علی وٹالٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل محمد علی کا ناٹنگھم شائر کے ساتھ کائونٹی سیزن کے آخری دو مہینے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا ۔